وزیراعظم پیر کو قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اپوزیشن کے الزامات کی سیاست پر اپنا موٴقف پیش کریں گے

بعض اپوزیشن جماعتیں جھوٹ کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ‘ عوام جھانسے میں نہیں آئینگے ‘پرویز رشید

ہفتہ 14 مئی 2016 13:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پیر کو قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران اپوزیشن کے الزامات کی سیاست پر اپنا موٴقف پیش کریں گے ‘بعض اپوزیشن جماعتیں جھوٹ کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ‘ عوام جھانسے میں نہیں آئینگے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کے ٹی او آرز کو شامل کیا ہے تاہم اپوزیشن اس ایشو پر سیاست کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا بھی اعلان کریں گے جنہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے اور یہ بدقسمتی ہے کہ اپوزیشن جسے عوام نے بار بار مسترد کیا، سڑکوں پر احتجاج کے ذریعے انارکی چاہتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بعض اپوزیشن جماعتیں جھوٹ کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم عوام با شعور ہیں اور مخالفین کے جھانسے میں نہیں آئینگے ۔