تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘صدیق الفاروق کا (ن) لیگی رکن اسمبلی پر قاتلانہ حملے کا الزام
ہفتہ 14 مئی 2016 13:45
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) چیئرمین متروکہ املاک بورڈ صدیق الفاروق نے الزام عائد کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے پر (ن) لیگی رکن اسمبلی ذوالقرنین ڈوگر نے انھیں قتل کرنے کی کوشش کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہاکہ آج ہم نے ننکانہ صاحب میں محکمہ اوقاف کی 45 کنال زمین واگزار کرانے کیلئے پولیس کے ساتھ آپریشن کیا تو وہاں کے مقامی ایم پی اے ذوالقرنین ڈوگر نے چوہدری ریاض کے ساتھ مل کر انھیں قتل کا منصوبہ بنایا اور بلوائیوں کے ذریعے میری گاڑی پر حملہ کروایا، اگر آج اللہ میرے ساتھ نہ ہوتا تو شاید یہ لوگ مجھے قتل کر دیتے۔
انہوں نے کہاکہ ذوالقرنین ڈوگر کے بیٹے نے بھی سرکاری زمینوں پر قبضہ کر رکھا تھا جسے ہم نے واگزار کرایا تھا ‘ آج بھی ذوالقرنین ڈوگر اپنے حلقے میں باقاعدہ اعلان کر کے بلوائیوں کو میرے پیچھے بھیجا۔(جاری ہے)
صدیق الفاروق نے کہاکہ علاقے کے ڈی پی او ڈاکٹر عثمان بھی بہت کمزور بلکہ بعض معاملات میں قبضہ مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، آئی جی پنجاب اور سیکرٹری پنجاب کے نوٹس میں یہ بات لا چکا ہوں اور بارہا انھیں تبدیل کرنے کا بھی کہہ چکا ہوں تاہم ہر بار ان کی کوئی بڑی سفارش آ جاتی ہے، امید ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس واقعہ کا نوٹس لیں گے کیونکہ وہ خود بھی قانون پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہیں اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیتے۔
قبل ازیں چیرمین متروکہ املاک بورڈ صدیق الفاروق کی سربراہی میں محکمہ اوقاف کی ٹیم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے درجنوں غیر قانونی مکانات کو مسمار کیا جس کے خلاف بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرین نے محکمہ اوقاف کے دفتر کو آگ لگادی ‘ صدیق الفاروق کی گاڑی پر پتھراوٴ بھی کیا۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے ریلوے روڈ پر واقع دکانیں زبردستی بند کرادیں اور مرکزی شاہراہ بھی بلاک کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.