اسکاٹ لینڈ ، پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ نے اردو میں وزارت کا حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کردی
ہفتہ 14 مئی 2016 13:24
ایڈن برگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) اسکاٹ لینڈ میں پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف نے اردو میں وزارت کا حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ گلاسگو لائیو کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹش پارلیمنٹ میں 129 اراکین اسمبلی نے پانچویں سیشن کے لیے حلف اٹھائے۔
(جاری ہے)
اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) سے تعلق رکھنے والے حمزہ یوسف کو یورپ اینڈ انٹرنیشنل ڈیولمپنٹ کی وزارت دی گئی جو 2011 سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
اس موقع پر متعدد اراکین نے دیگر زبانوں میں حلف اٹھایا، لیکن حمزہ یوسف نے اپنے عہدے کا حلف اردو میں اٹھا کر پاکستانی ثقافت کو زندہ کردیا۔حمزہ یوسف نے اردو زبان میں حلف اٹھاتے ہوئے کہا، میں حمزہ ہارون یوسف ایمانداری اور سچے دل سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں ہمیشہ کوئین الزبتھ اور ان کے جانشینوں کا وفادار اور سچے دل سے تابعدار رہوں گا اور اس میں خداوند کریم میری مدد فرمائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.