پاکستان سے تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتے ،امریکہ

ہفتہ 14 مئی 2016 13:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتے بلکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے اور پاک افغان مذاکراتی عمل کو مزید بہتر دیکھنا چاہتے ہیں۔یہ بات ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کو دہشت گرد نیٹ ورک کے خطرے کا سامناہے، دہشت گرد آج بھی دونوں ممالک کو محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، ان دہشت گرد گروپوں کی وجہ سے ہی افغانستان میں امریکی فوج آج بھی موجود ہے،جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے رابطہ میں ہیں اور امریکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کیساتھ تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتا اور ہم طورخم بارڈر کو آمدو رفت کے لیے کھلا دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے اور اس کے لئے امریکہ پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کیلئے تیار ہے۔واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے معاملے پر طورخم سرحد گزشتہ 5 روز سے آمدورفت کے لئے بند ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں ٹرک سرحد کے دونوں اطراف پھنس کر رہ گئے ،گزشتہ روز افغان سفیر نے بھی اس معاملے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں طور خم سرحد پر معمول کا ٹریفک بحال رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :