سلمان خان کا ڈر، بونی کپور کی ارجن کپور کو خان خاندان سے دور رہنے کی ہدایت

ہفتہ 14 مئی 2016 13:19

سلمان خان کا ڈر، بونی کپور کی ارجن کپور کو خان خاندان سے دور رہنے کی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) نامور بولی ووڈفلمساز بونی کپورکی جانب سے اپنے اداکار بیٹے ارجن کپور کو سپر سٹار سلمان خان کی ناراضی کے ڈر سے خان خاندان سے دور رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔واضح رہے سپر سٹار سلمان خان کی بھابھی اور منی کے نام سے مشہور ڈانسنگ کوئین ملائکہ اروڑہ نے اختلافات کے باعث اپنے شوہر ارباز خان سے علیحدگی اختیارکر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

سابق بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے درمیان علیحدگی کی بڑی وجہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان چلنے والے معاشقے کو قرار دیا جا چکا ہے۔دوسری جانب ارجن کے والد بونی کپور نے بیٹے کو ملائکہ سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اداکارہ سے فل فور تعلقات ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بونی کپور بیٹے کے ملائکہ سے تعلق کو اس کے فلمی کیرئیر کے لیے بھی خطرہ سمجھ رہے ہیں ،جس کے باعث انھوں نے بیٹے پر سختی شروع کر دی ہے

سلمان خان کا ڈر، بونی کپور کی ارجن کپور کو خان خاندان سے دور رہنے کی ..

متعلقہ عنوان :