Live Updates

پانامہ لیکس پر پی ٹی آئی کے خواتین ونگ کا احتجاج کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 مئی 2016 13:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مئی 2016ء) : پانامہ لیکس پر ملک بھر میں اپوزیشن جماعتوں اور ان کے کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف کے خواتین ونگ نے بھی پانامہ لیکس پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان شعبہ خواتین پنجاب کے مطابق پی ٹی آئی خواتین چئیرنگ کراس چوک پر پانامہ لیکس کے خلاف احتجاجی کیمپ لگائیں گی۔ پی ٹی آئی خواتین شام ساڑھے 5 سے ساڑھے 6 بجے تک احتجاجی کیمپ میں شریک ہوں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات