لندن کے نومنتخب میئر صادق خان کا یہودیوں سے تعلقات میں بہتری کیلئے اسرائیل کا دورہ کرنے کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 13:16

لندن کے نومنتخب میئر صادق خان کا یہودیوں سے تعلقات میں بہتری کیلئے ..

لندن (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) برطانوی دارالحکومت لندن کے نومنتخب میئر صادق خان نے یہودیوں سے تعلقات میں بہتری کیلئے اسرائیل کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹائمزآف اسرائیل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک تجارتی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے اسرائیل کے دورے کا عندیہ دیا ہے۔انہوں نے برطانیہ میں مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تعلقات میں بہتری پر بھی زوردیا۔

(جاری ہے)

صادق خان کا کہنا تھا کہ لندن میں موجود کچھ لوگ جن میں یہودی اور مسلمان دونوںشامل ہیں میرے تحمل اور باہمی برداشت کے اصولوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ یہاں کچھ ایسے مسلمان اور یہودی ہیں جو مجھ یہاں نہیں دیکھنا چاہتے۔ جو نہیں چاہتے کہ میں ایک ربی کے ساتھ بیٹھوں۔ میرا ان لوگوں کیلئے یہ پیغام ہے کہ ہم دنیا کے عظیم ترین شہر کے باسی ہیں،میں اس شہر کا میئر ہوں جہاں مختلف النوع لوگ مقیم ہیں میں ان سب کا میئر ہوں۔میں کسی شخص کو دوسرے پر ترجیح نہیں دوں گا لیکن میں ایک پل کا کردار ضرور ادا کرنا چاہوں گا۔

متعلقہ عنوان :