اداکارہ صاحبہ کی اپنے شوہر ریمبو کے ہمراہ کراچی آمد

ہفتہ 14 مئی 2016 13:04

اداکارہ صاحبہ کی اپنے شوہر ریمبو کے ہمراہ کراچی آمد

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء ) اداکارہ صاحبہ کی اپنے شوہر ریمبو کے ہمراہ کراچی آمد ، نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کے ساتھ اداکارہ جویریہ کے ہمراہ شاپنگ بھی کی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ صاحبہ اور انکے شوہر ریمبو اپنے دوستوں سعود اور جویریہ کی خصوصی دعوت پر کراچی آئے تھے جہاں انہوں نے اپنے قیام کے دوران اداکارہ صاحبہ اور جویریہ نے کراچی کے مختلف شاپنگ سنٹرز پر اپنے ، اپنے بچوں اور شوہر کے لئے شاپنگ بھی کی۔

اس کے ساتھ صاحبہ اور ریمبو نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے متعدد اداکاروں سے ملاقاتیں بھی کیں ڈرامہ پروڈیوسروں نے اداکارہ صاحبہ اور ریمبو کو کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :