پاکستانیوں نے بہت دکھ برداشت کر لئے ہیں اب خوشیوں کی ضرورت ہے‘سائر ہ نسیم

ہفتہ 14 مئی 2016 12:35

پاکستانیوں نے بہت دکھ برداشت کر لئے ہیں اب خوشیوں کی ضرورت ہے‘سائر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے بہت دکھ برداشت کر لئے ہیں اب خوشیوں کی ضرورت ہے ،سب کو متحد ہو کر خوشحال پاکستان کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا،توجہ دے کر فلم انڈسٹری کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے اور یقیناگلوکار بھی اسکی ترقی سے مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ پاکستانی زندہ دلان قوم کے طور پر جانے جاتے ہیں ، پاکستان کی ترقی کے لئے انفرادی کاوشیں بھی ضروری ہیں لیکن دیرپا فائدے کے لئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔

سائرہ نسیم نے مزید کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کرنے ہونگے ۔ صرف سینما گھروں پر کروڑوں روپے لگا کر ان کو سجانا کوئی بڑی بات نہیں ، اصل بات پاکستان فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے ۔