اسٹیج کی ملکہ صائمہ خان نے نئی ڈرامہ ”کھڑاک “میں پہلے ہی دن میلہ لو ٹ لیا

ہفتہ 14 مئی 2016 12:24

اسٹیج کی ملکہ صائمہ خان نے نئی ڈرامہ ”کھڑاک “میں پہلے ہی دن میلہ لو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) اسٹیج کی ملکہ صائمہ خان نے نئی ڈرامہ ”کھڑاک “میں پہلے ہی دن میلہ لو ٹ لیا ‘ہال میں شائقین بھی بھنگڑے ڈالتے رہے جبکہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ شائقین بڑے نام کو نہیں بڑے کام کوہی پسند کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ ڈائر یکٹرڈاکٹر اجمل ملک اور پر وڈیوسر ملک طارق ہے جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں لیلیٰ ‘شیبا رانی ‘شیزی خان عمران خان شوکی،گڈو کمال،ساقی خان،ندیم برال اور لیزا سمیت دیگر فنکار پر بھی فارمنس کر رہے ہیں اور ڈرامہ میں صائمہ خان کی شاندار پر فارمنس کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے ڈرامہ کے پہلے روز ہی شائقین صائمہ خان کی شاندار پر فارمنس پر ہال میں بھنگڑے ڈالتے رہے ہیں جبکہ صائمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیج پرکا میابی کیلئے منفرد اور بڑاکام کر نا پڑ تا ہے اور یہی کا میابی کا راز ہے ۔

متعلقہ عنوان :