پاکستان میں قیام امن کیلئے گلوکاروں کا اپنے گیتوں کے ذریعے خدمات سرانجام دینا قابل تعریف ہے ، فریحہ پرویز

ہفتہ 14 مئی 2016 12:19

پاکستان میں قیام امن کیلئے گلوکاروں کا اپنے گیتوں کے ذریعے خدمات سرانجام ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن کے قیام کیلئے گلوکاروں کا اپنے گیتوں کے ذریعے گرانقدر خدمات سرانجام دینا قابل تعریف ہے ، اپنے گانوں میں ہر عمر کے لوگوں کے ذوق کا خیال رکھتی ہوں ،یہی میری کامیابی کی وجہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں فریحہ پرویز نے کہا کہ ماضی کے عظیم گلوکاروں نور جہاں، شوکت علی، عنایت حسین بھٹی نے زمانہ جنگ میں اپنی آوازوں سے ثقافتی محاذ پر بے پناہ خدمات سرانجام دیں، دور حاضر میں پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں گلوکاروں نے اپنے نغمات میں اس ناسور کی بھرپور مذمت کی جو خوش آئند بات ہے۔