والد کو ہمیشہ والدہ کی سپورٹ کرتے ہوئے دیکھا ہے،کپڑے دھونا ہمیشہ سے ابو کا شعبہ رہا ہے، سوہا علی خان

ہفتہ 14 مئی 2016 12:12

والد کو ہمیشہ والدہ کی سپورٹ کرتے ہوئے دیکھا ہے،کپڑے دھونا ہمیشہ سے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے کہا ہے کہ گھر کے سارے کام بیوی پر نہ چھوڑنے والا ہی اچھا مرد ہوتا ہے ۔ایک انٹرویو میں شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ آج کے دور میں یہ ضروری ہے کہ ایک مرد اپنی شریک حیات کی اس کے کام میں مدد کرے۔انہوں نے کہا اب ہم سب ہی ورکنگ وومن ہیں اب چیزیں تبدیل ہورہی ہیں اور ہم چاہتی ہیں کہ مرد آگے آئیں اور گھر کے کاموں میں ہمارا ساتھ دیں، اس کام سے کوئی مرد چھوٹا نہیں ہوجائیگا، میں نے اپنے بیٹے سیف کو دیکھا ہے کہ والد بننے کے بعد اس نے کام میں ہاتھ بٹایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب یہ خیال سب کے ہی ذہن میں ہے کہ گھر کے تمام کاموں کو ایک دوسرے کے ہمراہ مل کر ہی کرنا چاہیے، گھر میں کپڑے دھوئیں اور بقیہ کاموں میں مدد دیں۔انہوں نے کہا کہ مرد وہی ہے جو اپنی شریک حیات کا ساتھ دے اور اصل عورت وہی ہے جو اپنے شوہر کو سپورٹ کرے۔ان کی بیٹی سوہا علی خان نے کہا کہ اپنے گھر میں ایسا ماحول دیکھتے بڑی ہوئی ہوں، گھر کے کام اس طرح بانٹ کر کرنا میں نے ہمیشہ اپنے گھر میں دیکھا ہے، اماں گھر سے باہر کام کرنیوالی خاتون تھیں اور میں نے اپنے والد کو ہمیشہ ان کا سپورٹ کرتے دیکھا، کپڑے دھونا ہمیشہ سے میرے والد کا ڈیپارٹمنٹ تھا۔