شاہراہ قراقر م پر کار کھائی میں جا گری ، 4افراد جاں بحق ، 2زخمی : پولیس

ہفتہ 14 مئی 2016 11:59

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء) شاہراہ قراقرم پر کار کھائی میں گرنے سے 4 افراد جان بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے تفصیلا ت کے مطابق شاہراہ قراقرم پر
میٹھا پانی کے قریب کار گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث 4افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ رتیز رفتاری اور ڈرائیونگ پر عبور نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

حادثے کا شکار کار بشام سے کوہستان جا رہی تھی کہ میٹھا پانی کے قریب گہرئی کھائی میں گر گئی۔ پولیس نے عینی شاہدین کو بنیاد بنا کر بتایا ہے کہ حادثہ تیز رفتار ی کے باعث پیش آیا جبکہ کار کو صحیح طریقے سے ڈرائیو بھی نہیں کیا جا رہا تھا کہ موڑ کاٹتے ہوئے نیچے جا گری تاہم واقعے کے بعد کار سے خواتین سمیت چار افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور انکی شناخت کاعمل جاری ہے۔