جدہ: بن لادن کمپنی کی بسوں کو آگ لگانے کے الزام میں چارعرب شہری گرفتار

ہفتہ 14 مئی 2016 11:47

جدہ: بن لادن کمپنی کی بسوں کو آگ لگانے کے الزام میں چارعرب شہری گرفتار

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مئی 2016ء) :سعودی عرب میں تعمیرات کے شعبے کی سب سے بڑی کپمنی بن لادن کی گاڑیوں کو آگ لگانے کے الزام میں سعودی پولیس نے چار عرب شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں بن لادن کمپنی کی بسوں کو مشتعل ملازمین نے آگ لگا دی تھی جس میں سات بسیں مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی تھیں۔ آگ کے واقعے کے بعد سعودی پولیس نے اس واقعے میں ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی تھی۔

(جاری ہے)

سعودی پولیس نے عینی شاہدین اور اپنی ابتدائی تحقیقات میں چار عرب شہریوں کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ کمپنی کے اہلکاروں نے مبعینہ طور پر کیمپ میں موجود بجلی اور پانی کی لائینوں کو کاٹ دیا تھا ۔جس کی وجہ سے ملازمین غصے میں آگئے اور انہوں نے کیمپ میں کھڑی بسوں کو آگ لگادی۔ سعودی وکیل نے کہا کہ اگر ان چاروں ملزمان پر آگ لگانے کا جرم ثابت ہو گیا تو ان کو جیل کی سزا ہو سکتی ہے، اور ان کو ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا۔انہؤنے یہ کہا کہ اگر کمپنی نے انہیں معافی دے بھی دی تو سعودی قوانین کے مطابق ان کو سزا ضرور ملے گی.

متعلقہ عنوان :