لاہور میں نوجوان موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کرتے ٹرک سے ٹکرا کر ہلاک‘ شناخت نہ ہو سکی

ہفتہ 14 مئی 2016 11:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) گجر پورہ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کرتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گجر پورہ تھانے کی حدود میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا ٹرک کھڑا تھا۔جس سے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کرتا ہوا ٹکراگیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ریسکو نے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کیا۔ جہاں نوجوان زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حا دثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے پاس سے نہ ہی کوئی شناختی کوائف ملے ہیں اور نہ ہی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ درج ہے۔ جس کی وجہ سے اب تک شناحت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :