کراچی میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری ‘8ملزمان گرفتار‘نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنیوالے ملزم محافظ سمیت گرفتار

ہفتہ 14 مئی 2016 11:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروئی کے دوران آٹھ ملزمان گرفتار۔ اورنگی ٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گلشن اقبال کے بلاک فور میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چھاپہ مار کر خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنیوالے ملزم میر کو اس کے محافظ سمیت گرفتار کر لیا۔دوسری جانب ماڈل کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ گلشن اقبال میں ڈالمیا روڈ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ڈکیتی کی دس وارداتوں میں ملوث تھا۔ذرائع کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے واجد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :