مشتاق رئیسانی کیس ‘سابق مشیرخزانہ بلوچستان خالد لانگو کو دوسرا سمن جاری کر دیا

ہفتہ 14 مئی 2016 11:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں نیب حکام نے سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کو دوسرا سمن جاری کردیا۔ حاضرہونے کے دعوے کرنے والے سابق مشیر خزانہ بلوچستان پیش نہ ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھرسے کروڑوں کی برآمدگی پر مشیر خزانہ بھی مشکوک ٹھہرے، عدالت نے خالد لانگو کو طلب کرلیا، طلبی کے باوجود خالد لانگوغائب ہیں۔

مذکورہ سابق مشیرخزانہ پہلے سمن پرنہ آئے تو نیب نے دوسرا سمن جاری کردیا،اب بھی نہ آئے تومزید ایک سمن کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری ہونگے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے سابق مشیرخزانہ چپکے سے اپنے آبائی علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ جمعہ کے روز ایک کارروائی کے دوران مشتاق احمد رئیسانی کو اْن کے دفتر سے گرفتار کے تمام ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

(جاری ہے)

اْسی شب اْن کے گھر سے63 کرورڑ روپے اور بڑی مقدار میں سونا برآمد کیا تھا جس کے بعد نیب نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے 14روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا تھا۔کرپشن کے ہائی پروفائل کیس کے انکشاف کے بعد گزشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے بھی خود کو تحقیقات کے لیے پیش کردیا ہے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے علاقے میں ہیں اور کل پیر کو نیب میں پیش ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نیب کا احترام کرتا ہوں اور علاقے میں موبائل سروس نہ ہونے کے باعث نیب حکام سے بات نہیں کر سکا ہوں۔

متعلقہ عنوان :