اردواسپیکنگ کمیونٹی کی خدمات قابل قدر ہیں‘کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے‘ رینجرزانڈسٹریل ایریامیں اضافی گشت سے جرائم کے خاتمے کیلئے کارروائی کریگی‘پولیس افسران اسٹریٹ کرائم کو قابو میں لانے کے لیے فوری اور بھر پور کارروائی کریں

ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبر کی نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈرزکے دورے کے موقع پر بات چیت

ہفتہ 14 مئی 2016 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں بسنے والے جفاکش اردواسپیکنگ کمیونٹی ملک کا قیمتی معاشرتی اثاثہ اوران کی خدمات قابل قدرہیں۔وہ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈرزکے دورے کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کی جانب سے انہیں شیلڈ پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

میجرجنرل بلال اکبرنے ایسوسی ایشن کے چیئرمین اقتدارعلی اورمانیٹرنگ سیل کے چیف آصف مقصودسے ملاقاتیں بھی کیں۔ڈی جی رینجرزکا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے، رینجرزانڈسٹریل ایریامیں اضافی گشت کے ذریعے جرائم کے خاتمے کیلئے کارروائی کرے گی۔ترجمان رینجرز کے مطابق میجرجنرل بلال اکبر نے پولیس کواسٹریٹ کرائم پرقابوپانے کیلئے بھرپورکارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اسٹریٹ کرائم کو قابو میں لانے کے لیے فوری اور بھر پورکارروائی کریں

متعلقہ عنوان :