سرفراز مرچنٹ کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 مئی 2016 11:29

سرفراز مرچنٹ کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مئی 2016ء): سرفراز مرچنٹ کے ایک مرتبہ پھر سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سر فراز مرچنٹ کے خلاف دھوکہ دہی مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے 29 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

سرفراز مرچنٹ کے وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے جاری کیے۔ پولیس نے بتایا کہ سرفراز مرچنٹ کے خلاف دھوکہ دہی اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔