اپوزیشن کے بے بنیاد پروپیگنڈے کے بعد سپریم کورٹ کا رد عمل فطری ہے :پرویز رشید

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 10:41

اسلام آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے بے بنیاد پروپیگنڈے کے بعد سپریم کورٹ کا رد عمل فطری ہے ،انہوں نے کہا کہ قانونی ماہرین سپریم کورٹ کے جوابی خط کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن کی تشکیل قانونی مسئلہ ہے ،اپوزیشن اسے سیاسی بنا رہی ہے ،کمیشن تشکیل پائے گا اور ہم سرخرو ہو نگے ۔

پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن تحقیقات سے متعلق تذبذ ب کا شکار رہی ہے ،ضد چھوڑ کر قابل عمل حل پر متفق ہونا پڑے گا ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن ہمیشہ گول پوسٹ تبدیل کرتی رہی ہے ،ہم بے لاگ ،صاف شفاف اور بلا امتیاز احتساب چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن سے مشترکہ ٹی او آرز پر بات چیت کے لیے پہلے ہی تیار تھی ۔

متعلقہ عنوان :