آرٹیکل 6کی جگہ اب عوام نے لے لی ہے ،یہ ہی آئین کا دفاع کریں گے :رضا ربانی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 10:36

آرٹیکل 6کی جگہ اب عوام نے لے لی ہے ،یہ ہی آئین کا دفاع کریں گے :رضا ربانی

اسلام آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء)چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل چھ کی جگہ پاکستان کے عوام نے لے لی ہے ،اب پاکستان کی غریب اور غیور عوام آئین کا دفاع کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیوب سسٹم اور ٹیسٹ ٹیوب گورنمنٹ کامیاب نہیں ہوگی،سیاسی جماعتیں ،صحافی تنظیمیں اور سٹیک ہولڈرز سوچیں کہ وفاق کس نہج پر ہے ۔

(جاری ہے)

یوم عزم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضیا ءکے دور میں طلبا تنظیموں پر پابندی لگائی گئی جس کا مقصدان سیاسی نرسریوں کو تباہ کرنا تھا جنہوں نے آگے جا کر سیاسی جماعتوں کا حصہ بننا تھا ،اس دور میں ٹریڈ یونین سمیت سوسائٹی کے ان طبقوں کو ختم کیا جو انقلاب کا ہر اول دستہ ہوتے ۔ان کا کہنا تھا کہ آج افر اتفری کا عالم ہے جس کی وجہ سے اداروں کا خاتمہ ہو رہا ہے ۔