وزیر داخلہ کی جعلی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کی ہدایت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 10:32

وزیر داخلہ کی جعلی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جعلی اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس دوران وزیر داخلہ نے ای پاسپورٹ کے اجراءکی منظوری دیدی ہے ،جس کے بعد ای پاسپورٹ 2017تک مکمل فعال ہو جائے گا۔وزیرداخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلحہ کی تجدید مہم کے دوران ایک لاکھ 80ہزار لائسنسز کمپیوٹرائزڈ کیے گئے ہیں اور اس دوران 8ہزار لائسنسز جعلی پائے گئے ہیں ۔وزیر داخلہ نے حکام کو جعلی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :