بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کی منظوری دیدی :نثار کھوڑو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 10:15

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے ضمنی انتخاب کیلئے پارٹی ٹکٹ کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی کوار ڈی نیشن کمیٹی نے نامزد امیدواروں کا اعلان کر دیاہے ،پی ایس 106میمیں صمد سردار اور پی ایس 117پر جاوید بٹ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی بھر پور حصہ لے گی ۔