سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا نوازشریف سے استعفیٰ کامطالبہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 10:11

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا نوازشریف سے استعفیٰ کامطالبہ

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بھی وزیراعظم نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افتخار چوہدری کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کو حالات خراب ہونے سے قبل استعفیٰ دیدینا چاہیے ،پانی سر سے گزرتا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کیلئے سینیٹ سے منظور کردہ ٹی او آر چیف جسٹس کو بھجوائے جائیں ،حکومت کو معلوم ہوناچاہیے تھا کہ قرضہ معافی کیس پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر التوا ءہے ۔ان کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی میں 70اجنبی لوگ بیٹھے ہیں ۔