وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ ہنگامی نجی دورے پر ترکی جائیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 10:11

وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ ہنگامی نجی دورے پر ترکی جائیں گے

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے ہنگامی ایک روزہ نجی دورے پر ترکی جانے کافیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت دورہ تاجکستان پر ہیں جبکہ وہ ایک روزہ ہنگامی نجی دورے پر ہفتے کے روز ترکی جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے جمعہ کے روزاسمبلی میں پاناما پیپرز کے حوالے سے وضاحت پیش کرنی تھی لیکن اچانک وزیراعظم کے اسمبلی میں جانے کے فیصلے کو پیر تک ملتوی کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں آنے تک دونوں ایوانوں سے بائیکاٹ جاری ہے جس کے باعث قورم پورانہ ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے تمام رکن پارلیمنٹ کو پیر کے روز اسمبلی میں ہر صورت حاضری ممکن بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔