حکومت نے اپوزیشن کا پیر کے روز اسمبلی کی کارروائی براہ راست دکھانے کا مطالبہ تسلیم کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 10:03

حکومت نے اپوزیشن کا پیر کے روز اسمبلی کی کارروائی براہ راست دکھانے ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) حکومت نے قائد حز اختلاف خورشید شاہ کا پیر کے روز اسمبلی کا اجلاس براہ راست دکھانے کا مطالبہ تسلیم کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ پیر کے روزقومی اسمبلی کا اجلاس سرکار ی ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے گا ،وزیراعظم نوازشریف کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کی تقاریر بھی نشر ہو ںگی۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر کیا ہو گا ،سب کچھ وزیراعظم ایوان میں ہی بتائیں گے ،قومی اسمبلی کے سپیکر کی صوابدید ہے کہ وہ نوازشریف کے بعد کسے بولنے کا موقع دیتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل خورشید شاہ نے اپنی پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا تھا کہ پیر کے روز اسمبلی کا اجلاس براہ راست دکھایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :