رینجرز انڈسٹریل ایرایا میں جرائم کے خاتمے کیلئے کارروائی کرے گی :ڈی جی رینجرز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 10:03

رینجرز انڈسٹریل ایرایا میں جرائم کے خاتمے کیلئے کارروائی کرے گی :ڈی ..

کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) ڈی جی رینجر میجر جنرل بلال اکبر نے کہاہے کہ پولیس افسران سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے فوری کارروائی کریں ،رینجرز انڈسٹریل ایرایا میں جرائم کے خاتمے کیلئے کارروائی کرے گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز نے کہاہے کہ ڈی جی رینجرز نے میجر جنرل بلال اکبر نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیاجہاں ایسوسی ایشن کے چیئرمین،کرائم مانیٹرنگ سیل کے چیف نے ڈی جی رینجرزکااستقبال کیا،انہوں نے انڈسٹریل ایرایا کی مانیٹرنگ سسٹم کی کارکردگی کو سراہاہے ۔ڈی رینجرز کا کہناتھا کہ کراچی پاکستان کی معاشی رگ ہے ،اردو سپیکنگ کمیونٹی کی خدمات نہ صرف فوج بلکہ ہر شعبے میں قابل قدر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :