وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی پر قانونی مشیروں کا اجلاس طلب کر لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 09:57

وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی پر قانونی مشیروں کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے معاملہ پر حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے لکھے گئے خط کا جواب دیدیا ہے جس پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے ترکی سے وطن واپسی پر قانونی مشیروں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہو گا جس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سمیت دیگر قانونی مشیر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے جواب کے بارے میں ہر پہلو سے جائزہ لیا جائیگا جسکے بعد حکومت آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

متعلقہ عنوان :