فیفاکانگریس نے ہر فیڈریشن کی فنڈنگز میں اضافے کی منظوری دیدی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 مئی 2016 09:57

فیفاکانگریس نے ہر فیڈریشن کی فنڈنگز میں اضافے کی منظوری دیدی

زیورچ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مئی۔2016ء) فیفا کانگریس نے ہر فیڈریشن کی فنڈنگزمیں اضافے کی منظوری د یدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فیفا کی جانب سے ممبر فٹبال فیڈریشنز کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے ،پاکستان سمیت ہر فیڈریشن کو بعض اقدامات پر ہر چار سال میں 50لاکھ ڈالر ملیں گے ،جونیئر اور خواتین فٹبال کی پرموشن یقینی بنانے کی صورت میں فنڈز جاری ہوں گے ۔

(جاری ہے)

فٹبال کی ترقی کے پراجیکٹس کیلئے ہرسال ساڑھے سات لاکھ ڈالر زملیں گے،فٹبال فیڈریشن کے امور چلانے کیلئے ہر سال پانچ لاکھ ڈالرز ملیں گے ۔اس سے قبل ہر چال سال میں فیڈریشن کو 10سے 12لاکھ ڈالر ملتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :