جاوید آفریدی کیلئے ایل سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈزکی تقریب میں ”بزنس مین آف دی ایئر‘ ‘ کا اعزاز

جمعہ 13 مئی 2016 22:37

جاوید آفریدی کیلئے ایل سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈزکی تقریب میں ”بزنس ..

اسلا م آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء )ہائیر اور رْوبا پاکستان پرائیویٹ لمٹیڈ کے سی ای او ،جاویدآفریدی کو صدارتی بزنس مین آف دی ایئر گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ یہ میڈل لاہور چیمبر آف کامرساینڈ انڈسٹری کی نویں اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا۔اس تقریب میں صدر پاکستان عزت مآب جناب ممنون حسین اورایل سی سی آئی کے صدر شیخ محمد ارشد نے پاکستان کی دیگر انتہائی ممتاز کاروباری شخصیات کو بھی ایوارڈز عطا کیے۔

اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا،”میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ میرے کام کوکے اراکین نے سراہا ہے۔حکومت اور چیمبر کی جانب سے مقامی کاروباری اداروں کوملنے والی مسلسل سپورٹ اور تعاون نے ہمیں اس قابل بنایا ہے کہ ہم ملک میں کاروباری ماحول کو فروغ دے سکیں۔

(جاری ہے)

اس ایوارڈ نے میرے عزم میں اضافہ کر دیا ہے کہ میں عوامی مفاد میں انفراسٹرکچر اور انسانی وسائل کی ترقی میں مزیدسرمایہ کاری جاری رکھوں۔

“نویں ایل سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب میں جاوید آفریدی کے علاوہ پاکستان کی بعض دیگرممتاز کاروباری شخصیا ت کوبھی صدارتی بزنس مین آف دی ایئر گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی اس پروقار تقریب میں صدرِ پاکستان،ایل سی سی آئی کے صدر، وفاقی وزراء ، اعلیٰ سرکاری افسران، ایل سی سی آئی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ،الماس حیدرایل سی سی آئی کے وائس پریذیڈنٹ ناصرسعید ایل سی سی آئی کے سابق عہدیداران، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور معروف کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔