آثار قدیمہ کی حفاظت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، محمود خان

ڈائریکٹریٹ آف آرکیالوجی خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس

جمعہ 13 مئی 2016 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) خیبر پختونحوا کے صوبائی وزیر برائے آثار قدیمہ،کھیل و امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے یہ صو بہ تا ریخی ا ٓثار قدیمہ اور عمار ات و جگہو ں کی وجہ سے کا فی اہم ہے جہاں پر صد یو ں پر انے آثار مو جو د ہیں ۔ ایک جا مع حکمت عملی کے تحت صو بے بھر میں تار یخی و ر ثے کے تحفظ کے لئے ا قدا مات کئے جارہے ہیں ا س کے علاوہ آثار قدیمہ او ر تار یخی مقا مات کو جد ید طر یقوں محفو ظ وبہتر بنا نے کے حو الے سے کام تیز ی سے جا ری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ خیبر پختونخوا نے دہشت گردی کے باعث 9/11 سے بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے لیکن آج یہ ایک محفوظ صوبہ ہے جس میں تحقیق ،تعلیمی سرگرمیوں اور سیاحت کے لئے کثیر مواقع موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا میں آثار قدیمہ کی حالیہ دریافت اور علاقائی تاریخ پر اس کے اثرات کے موضوع پر اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھو ں نے خیبر پختو نخوا میں نئے ا ٓثار کے در یا فت کے حوا لے سے بھی کا نفر نس کے شر کا ء کو ا ٓگاہ کیا۔ کانفرنس کا افتتاح جمہوریہ کوریا کے پاکستان میں سفیر جونگ ہوان سونگ اور خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر برائے آثار قدیمہ ، کھیل وامور نوجوانان محمود خان نے مشترکہ طور پر کیا ، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کھیل ، سیاحت ، آرکیالوجی و میوزیم خیبرپختونخوا طارق خان ، منیجنگ ڈائریکٹر ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ،جنرل منیجر ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا ، ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد، کانفرنس سیکرٹری ،حبیب اللہ خٹک،مقامی اور بین الاقومی ممالک کے عہدیداران جن میں امریکہ ، جرمنی ، اٹلی ، کوریا اور افغانستان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ،کو ریا کے سفیرجوہن سنگ نے اپنے خطا ب کے دور ان کہا ہے کہ پا کستا ن اور کور یا کے در میا ن کا فی تاریخی ، ثقافتی ، سفار تی و تجارتی تعلقا ت استوار ہیں انھو ں کہا ہے کہ تار یخی و ثقا فتی رو ابط کے فر وغ سے دونو ں مما لک کے ما بین تعلقات کو مزید و سعت ملی گی انکا مزید کہنا تھا اس ضمن میں مذکورہ کا نفرنس ا س سلسلے میں کافی معا ون ثا بت ہو گی ۔

کور ین سفیر نے کہا ان کا مقصد پا کستان اور کور یا دونو ں کے مابین تعلقات کو مزید فر وغ دیناہے ۔انھو ں نے کہا ہے اس علاقے سے کور یا میں گند ھار ا بد ھ مت کو کا فی فر وغ ملے انھو ں نے ا ْمید ظا ہر کی کہ کانفر نس سے نہ صر ف ما ہر آثا رقدیمہ کے ایکدوسرے کے تجر بات سے استفادہ حا صل کر نے کے سا تھ ساتھ کور یا اور پا کستان کے مابین تار یخی و ثقافتی رشتو ں کو مزید مضبوط کر نے میں بھی بے حد معاونت ملے گی کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے خیبر پختو نخوا کے وز یر برا ئے آثار قد یمہ، کھیل و ا ْمور نو جو انا ں محمو د جا ن نے کہا ہے کہ مو جو دہ صو با ئی حکو مت آرکیالو جیکل و رثے کے تحفظ و بہتر ی کیلئے کو شا ں ہے اس ضمن میں محکمہ میں متعد د اقدا ما ت کئے ہیں تا کہ اس قدیم اور پر انے آثار قدیمہ کو محفو ظ اور تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنا یا جا سکے انھو ں نے مزید کہا ہے کہ آثار قدیمہ اور پر انے مقا مات کو جدید طر یقو ں سے تحفظ و بحالی اور بہتر بنا نے کے لئے ہر ممکن ا قد امات ا ْ ٹھا ئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں صوبائی حکو مت نے خطیر فنڈز مختص کئے ہیں انھوں نے امید ظا ہر کی یہ کانفر نس ما ہر ین ا ٓثارقد یمہ کو ایکدو سر وے کے تجر با ت سے ا ستفا دہ حاصل کر نے کے لئے ایک اہم مو قع فر اہم کرے گی۔

انہوں نے اس حو الے سے حکومت کی جا نب سے کا نفر نس کے شر کا ء کو ہر ممکن تعا ون کا یقین دلایا ۔ قبل ازیں کا نفر نس کے سکر یٹر ی حبیب الله خٹک نے بھی خطا ب کیا ۔