پبلک سیکٹر پروکیورمنٹ مینیجمنٹ کورس لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں شروع

کورس کے 25شرکاء میں سرکاری افسر،نجی کنٹریکٹرز اور پیپرا حکام شامل، مقصد خریداری عمل میں حصہ لینے والے متعلقین کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے،پیپرا نے قواعد و ضوابط اور طریق کار میں حالیہ سال کے دوران نئی ترامیم متعارف کرائی ہیں: مینیجنگ ڈائریکٹر علی بہادر،افتتاحی سیشن سے خطاب

جمعہ 13 مئی 2016 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء ) پبلک سیکٹر پروکیورمنٹ مینیجمنٹ پر 4روزہ تربیتی کورس لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں شروع ہو گیا ۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ٹریننگ کورس کا اہتمام پنجاب ریسورس مینیجمنٹ پروگرام پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسزکے اشتراک سے کیا گیا ۔

ٹریننگ کورس کے 25شرکاء میں سرکاری افسر،نجی کنٹریکٹراور پیپرا حکام شامل ہیں۔ ٹریننگ سیشن کا مقصد خریداری کے عمل میں حصہ لینے والے تمام متعلقین کی استعداد کار میں اضافہ،سرکاری سطح پر خریداری کے عمل میں فنڈز کی قدر و قیمت یقینی بناتے ہوئے قومی معاشی ترقی اور شفافیت کے ذریعے سرکاری سطح پر خریداری کے سسٹم کو مستحکم بنانا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی بہادر قاضی نے ٹریننگ کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے پیپرا رولز اور طریق کار کی اہمیت واضح کی ۔

مینیجنگ ڈائریکٹرپنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی علی بہادر قاضی نے کہا کہ خریداری کرنے والے ادارے کو خریداری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانا چاہیے اور خریداری کے دوران معاشی کفایت شعاری کا عمل بھی مد نظر رکھا جانا چاہیے ۔انہوں نے بتایا پیپرا نے قواعد و ضوابط اور طریق کار میں حالیہ سال کے دوران نئی ترامیم متعارف کرائی ہیں۔ سیمینار کے شرکاء کو نئی ترامیم اور قواعد و ضوابط کے بارے میںآ گاہی حاصل کرنا چاہیے۔ پی آر ایم پی کے ڈپٹی پروگرام ڈائر یکٹر افتخار سلیم بھٹی نے بتایاپبلک سیکٹر پروکیورمنٹ مینیجمنٹ ٹریننگ12مئی تک جاری رہے گی ۔ جبکہ دوسرے بیج کی ٹریننگ کا آغاز 25مئی سے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :