اپوزیشن کے کچھ رہنماء چاہتے ہیں کہ سسٹم چلتا رہے مولانا فضل الرحمن

مخالفین سیاسی طور پر نابالغ اور وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے سربراہ جے یو آئی

جمعہ 13 مئی 2016 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے کچھ رہنماء چاہتے ہیں کہ سسٹم چلتا رہے، مخالفین سیاسی طور پر نابالغ اور وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن ابھی تک اپنے ہی بنائے ہوئے ٹی او آرز پر متفق نہیں ہے۔ اپوزیشن کے کچھ رہنماء چاہتے ہیں کہ سسٹم چلتا رہے، وہ راہداری منصوبے کے خلاف تمام سازشیں ناکام بنا دیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین سیاسی طور پر نابالغ ہیں اور وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ڈی آئی خان کے لئے میگاپراجیکٹ کا اعلان کریں گے۔