کوئٹہ کے تین نوجوان پکنک مناتے ہوئے بولان ندی میں ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 13 مئی 2016 22:21

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء ) کوئٹہ کے تین نوجوان پکنک مناتے ہوئے بولان ندی میں ڈوب کر جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان ضلع بولان میں پکنک منانے گئے تھے اور گو گرت کے قریب ندی میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے لیویز نے فوری طورپر تینوں لاشیں پانی سے نکال لی اور انہیں قبضے میں لے کر مچھ ہسپتال پہنچایا جہاں پرلاشوں کی شناخت محیب اللہ ولد حاجی عبدالخالق سکنہ پشتون آباد، نور علی ولد عبدالہادی سکنہ بوسہ منڈی، محمد حفیظ ولد خدائے نور سکنہ پشتون آبادسے ہوئی لیویز نے لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔

متعلقہ عنوان :