رکن صوبائی اسمبلی میر خالد خان لانگو کانیب میں پیش ہونے کا اعلان
جمعہ 13 مئی 2016 22:21
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء ) نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابقہ مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے پیر کے روز نیب میں پیش ہونے کا اعلان کردیا ۔
(جاری ہے)
نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابقہ مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے ملک چھوڑنے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے حلقہ انتخاب خالق آباد کے دورے پر ہوں جہاں پر موبائل نیٹ ورک موجود نہیں جس کے باعث میرارابطہ میڈیا سے منقطع رہا ہے یہ بات انہوں نے جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
میر خالد خان لانگو نے کہاکہ میڈیا میں میرے بارے میں ملک چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں میں اپنے حلقہ انتخاب میں موجود ہوں اور انشاء اللہ پیر کو نیب میں پیش ہونگا۔ میر خالد لانگو کے اچانک منظر عام پر آنے کے بعد ان کے بارے میں کابل جانے کی خبروں نے دم توڑ دیا اور وہ اپنے حلقہ انتخاب خالق آباد کے دورے پر ہیں اور پیر کو وہ نیب میں پیش ہونگے واضح رہے کہ نیب نے ا ن کو طلب کرنے بارے میں سمن بھی جاری کیا ہے ،متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.