ہائیکورٹ نے ٹیچر سے پسند کی شادی کرنے والی طالبہ کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی

بیٹی کی جانب سے ملاقات سے انکار پر ماں احاطہ عدالت میں ہی بیہوش ہو گئی

جمعہ 13 مئی 2016 22:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ٹیچر سے پسند کی شادی کرنے والی طالبہ کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی،بیٹی کی جانب سے ملاقات سے انکار پر ماں احاطہ عدالت میں ہی بیہوش ہو گئی ۔گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار طالب حسین نے درخواست دائر کی تھی کہ شفقت نامی ٹیچرنے اس کی بیٹی کو ورغلا کر اغوا ء کر لیا ہے جس کو بازیاب کرایا جائے۔

عدالتی حکم پر پولیس نے کھاریاں سے درخواست گزار کی بیٹی یاسمین کوبازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا۔طالبہ نے عدالت کوبتایاکہ اس کو کسی نے اغوا ء نہیں کیابلکہ اس نے اپنے ٹیچر شفقت سے پسند کی شادی کر لی ہے جس پر عدالت نے یاسمین کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔سماعت کے بعد کمرہ عدالت سے باہر طالبہ کی ماں نے ملاقات کرناچاہی تو بیٹی نے انکارکردیاجس پر خاتون وہ بیہوش ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :