ہائیکورٹ نے 16مئی کو ہونیوالے پنجاب یونیورسٹی کے سینٹ انتخابات روکنے کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی

جمعہ 13 مئی 2016 22:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے 16مئی کو ہونے والے پنجاب یونیورسٹی کے سینٹ انتخابات روکنے کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار جاوید سمیع سمیت دیگر نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود سینٹ انتخابات کرانے سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے درست معلومات فراہم نہیں کیں جو کہ واضح طور پر توہین عدالت اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کے وکیل ملک اویس خالد نے عدالت کو بتایا کہ 1988 سے یونیورسٹی کے سینٹ انتخابات کا انعقاد نہیں ہوا۔پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ صوبہ بھر کے 586کالجز کے اساتذہ اور یونیورسٹی کے رجسٹرڈ گریجوایٹس پر مشتمل ووٹرز 16مئی کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔عدالتی حکم کے مطابق اور قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے انتخابی شیڈول اخبارات اور ویب سائٹ پہ جاری کیا گیا۔درخواست گزاروں کی درخواست بے بنیاد ہے اور اخباری اشتہارات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ انتخابی سرگرمیوں سے متعلق کسی معلومات کو مخفی نہیں رکھا گیاجس پر عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :