سویڈن کے مشہور کھلاڑی زلاتان ابراہیموچ نے فرانسیسی کلب کو الوداع کہہ دیا
جمعہ 13 مئی 2016 22:04
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء)سویڈن کے مشہور کھلاڑی زلاتان ابراہیموچ فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ یرمین (پی ایس جی) کے ساتھ اپنے کنٹریکٹ کے اختتام پر فرانس کو الوادع کہہ دیں گے۔34 سالہ ابراہیموچ یورپ کے چھ بڑے کلبوں کی طرف سے کھیل کر ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زلاتان انگلش پریمئیر لیگ میں کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور مانچسٹر یونائٹیڈ کلب سمیت کئی انگلش پریمیئر لیگ کلب ابراہیموچ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ابرہیموچ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا مجھے فخر ہے کہ میں ایک بادشاہ کی طرح یہاں آیا اور اب ایک لیجنڈ کے طور پر جا رہا ہوں۔ لیکن میں پھر لوٹ کر آوٴں گا۔‘ابرہیموچ نیجب سے پی ایس جی کو جوائن کیا وہ تب سے مسلسل چیمپئن ہے۔(جاری ہے)
جب سے قطری شیخ نے پی ایس جی کلب کو خریدا ہے وہ چیمپیئن کلب بن چکا ہے۔پی ایس جی کلب نے ان کے بارے میں کہا: ’زلاتان کلب کی تاریخ کے عظم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
‘ابراہمیوچ پی ایس جی کلب کے سب سے زیادہ گول کر نے والے کھلاڑی ہیں اور انھوں نے صرف چار برسوں میں کلب کی طرف سے 178 میچوں میں 152 گول کیے ہیں۔ابراہیموچ نے کہا کہ میں چھ کلبوں کے ساتھ ٹائیٹل جیت چکا ہوں اور پیرس میں اپنے قیام کے ہر روز کو پسند کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے پی ایس جی کلب کو دنیا کے بڑے کلبوں میں شامل ہونے میں اپنا کردار ادا کیا۔ابرہیموچ اپنے پی ایس جی کی طرف سے اپنا آخری میچ نینتیز کے خلاف کھیلیں گے۔ پی ایس جی دو ماہ پہلے ٹائٹل جیت چکے ہیں۔سیزن کے دوران جب ابرہیموچ سے سوال کیا گیا کہ کیا ایسا امکان ہے کہ وہ پی ایس جی کے ساتھ اپنے میں توسیع کر لیں؟ تو انھوں نے جواباً کہا تھا: ’ہاں ممکن ہے اگر میرا مجسمہ ایفل ٹاور کی جگہ لگا دیا جائے۔‘ابرہیموچ جون میں شروع ہونے والے یوایفا یورو 2016 میں ایک بار میدان میں نظر آئیں گے۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.