ٹھٹھہ،سول ہسپتال مکلی کے شعبہ ایمرجنسی میں طبی امداد نہ ملنے کے باعث خاتون جاں بحق، ورثا کا شدید احتجاج

جمعہ 13 مئی 2016 21:42

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) ٹھٹھہ سول ہسپتال مکلی کے شعبہ ایمرجنسی میں طبی امداد نہ ملنے کے باعث خاتون جاں بحق ،ورثا کا شدید احتجاج، ٹھٹھہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیا ،ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی ،ڈاکٹر اور عملہ فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ٹھٹھہ کے نواحی گاوں سومار جوکھیو کی رہائشی 35سالہ شادی شدہ خاتون مسمات حمیدہ زوجہ حسن علی جوکھیو کو سانپ نے کاٹ لیا جیسے طبی امداد لیے سول ہسپتال مکلی کے شعبہ ایمرجنسی لایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے علاج میں غفلت سے کام لینے پر خاتون تڑپ تڑپ کر جان بحق ہوگئی۔

خاتون کی ہلاکت پر ورثا نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی جبکہ ڈاکٹر اور ڈیوٹی عملے نے بھاگ کر اپنی جانین بچائی۔ خاتون کے درجنوں ورثاء ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے خلاف ہسپتال کے سامنے ٹھٹھہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاج کیا۔ احتجاج کے باعث شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی بعد ازاں پولیس نے پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔ واضع رہے کی سول ہسپتال میں سانپ کے کاٹنے کے انجکشن دستیاب نہیں ہے جبکہ شعبہ ایمرجنسی میں طبی سہولیات کا فقدان ہے ۔

متعلقہ عنوان :