صوبے میں بڑ ے بڑے تفریحی پارکوں کاقیام موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں،سنئیر صوبائی وزیر عنایت اللہ
جمعہ 13 مئی 2016 21:35
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء)خیبرپختونخوا کے سینر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے ہری پور میں 50 کنال اراضی پرمشتمل ایک تفریحی پارک پاک لینڈ کاافتتاح کیاجس میں عالمی معیار کے تمام تفریحی سہولیات دستیاب ہیں ۔افتتاح کے موقع پر ضلع ناظم ہری پور،تحصیل ناظم ہر ی پور،نائب امیرجماعت اسلامی نورالحق ،امیرجماعت اسلامی ہری پورغزن اقبال ،پارک کے مالک وڈسٹرکٹ کونسلرسید تیمور عادل شاہ ،عمائدین علاقہ اور ضلعی افسران کے علاوہ عوام کی کثیر تعدادموجودتھی۔
سینئر وزیر نے کہا کہ ہری پورمیں بڑے اورجدیدتفریحی پارک کاقیام لائق تحسین ہے جس سے علاقے کے لوگوں کو بہترین تفریحی سہولیات میسرہیں اور علاقے کے لوگ پارک کے سہولیات سے لطف اندوزہوں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تفریحی پارکوں اوراس قسم کے دوسرے مثبت سرگرمیوں کی بھرپورسرپرستی کریں اوراس کو مزید بہتربنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں ۔
عنایت اللہ نے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ کابینہ کے سینئر وزیر کی حیثیت سے آنے والے بجٹ میں ٹوپی سے غازی اور غازی سے براہ راست ہر ی پور تک روڈ شامل کیا جائے گا جس کے نتیجے میں فاصلے کم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں کے دوران ہریپور شہرمیں میونسپل روڈکی تعمیر اورمرمت پر 15 کروڑ روپے محکمہ بلدیات نے خرچ کیے جبکہ آئندہ دو سالوں میں بجٹ میں ہریپورکوخوبصورت اورہزارہ کے ماتھے کاجومر بنانے کے لئے مختلف پراجیکٹس شامل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہریپورسے وہ دلی لگاوٴ رکھتا ہے اوراسے وہ اپنا ہی شہرتصورکرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکی اداروں کے سروے کے مطابق پاکستان آئندہ چند سالوں کے اندر اندر دنیا کی طاقتورترین اوربڑے ممالک کے صف میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتاہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان انسانی او رمعدنی وسائل سے مالامال ہے لیکن ان وسائل کو مسخر کرنے کی ضرورت ہے اوراس کام کے لئے ہمیں اہل اوردیانت دار قیادت کی ضرورت ہے جوکہ صرف جماعت اسلامی ہی فراہم کرسکتاہمزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.