فیصل آباد ، چھ سالہ طالبہ سے سکول چوکیدار کی زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعہ 13 مئی 2016 21:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈچکوٹ کی دوسری کلاس کی چھ سالہ طالبہ سے سکول کے چوکیدار کی زیادتی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم محمد قاسم کو گرفتار کرلیا ہے آن لائن کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے 225رب نواں پنڈ کی رفعت بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی کمسن چھ سالہ بیٹی جو دوسری جماعت کی طالبہ تھی چھٹی سے فارغ ہوکر واپس گھر آنے لگی کہ اچانک ملزم محمد قاسم نے کمسن طلبہ کو سکول کے برآمدے میں اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جسے شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کا علاقہ مجسٹریٹ سے چار روز جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا

متعلقہ عنوان :