دنیا بھر کی پارلیمانی جمہوریت میں وزیر اعظم پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہوتا ہے، ساجد علی قریشی

جمعہ 13 مئی 2016 20:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی سیکریٹری اطلاعات راولپنڈی ساجد علی قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی پارلیمانی جمہوریت میں وزیر اعظم پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہوتا ہے جو عوام کی نمائندگی کا حقیقی فورم ہوتا ہے ․ وزیر اعظم پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہی سے انکار کرکے در اصل جمہوریت اور جمہور کی نفی کر رہے ہیں جو ان کے آمرانہ مزاج اور سوچ کی عکاسی ہے ․ انہوں نے یہ بات پی ٹی آئی پبلک سیکریٹری برائے پی پی 6 میں معززین اور کارکنوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ․ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن دنیا کی واحد سیاسی جماعت ہے جو پارلیمانی جمہوریت کے تحت اقتدار میں ہوتے ہوئے پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہی سے انکاری ہے اور اس کے وزیر اعظم پارلیمنٹ کی بجائے کمیشن کے سامنے جوابدہی چاہتے ہیں جہاں وہ عوام کی نظروں سے اوجھل اپنی من مانی تحقیق کروا سکیں ․ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گی اور پارلیمنٹ کی توقیر کو ہر صورت قائم رکھا جائیگا ․

متعلقہ عنوان :