مہمند ایجنسی، اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری ،تمام اساتذہ کو سکولوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 13 مئی 2016 20:34

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) مہمند ایجنسی، حکومت نے اساتذہ کے اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مہمند ایجنسی کے تمام اساتذہ کل ہفتہ کے روز سے سکولوں میں حاضری یقینی بنائے۔ احتجاج کے دوران چھوٹنے والی پڑھائی کیلئے اضافی وقت دے۔ ایک ہفتہ کے اندر سکول سے باہر تمام بچوں کو داخل کرائیں۔ پولیو مہم میں اساتذہ بھر پور کردار ادا کریں۔

محکمہ ایجوکیشن مہمند ایجنسی نے ہدایات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے ایجنسی ایجوکیشن آفیسر سعید گل نے مہمند ایجنسی کے تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے ہنگامی ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق تمام ٹیچنگ سٹاف پر واضح کر دیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے فاٹا کے اساتذہ کے اپ گریڈیشن کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے مہمند ایجنسی کے تمام اساتذہ کل بروز ہفتہ سے اپنے اپنے سکولوں میں حاضری یقینی بنائے اور پڑھائی کا سلسلہ شروع کر دے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران چھوٹنے والی پڑھائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اساتذہ اضافی وقت دے کر بھر پور محنت کریں۔ اور ایک ہفتہ کے اندر داخلوں سے محروم سکول سے باہر تما م بچوں کو داخل کرائیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ اساتذہ پیر سے شروع ہونے والے پولیو مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

اور نئے عزم کے ساتھ اپنی سابقہ ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کمر بستہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبہ پورا ہونے کے بعد ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی نا مناسب اور ناقابل برداشت تصور کی جائیگی۔ انہوں نے فاٹا اساتذہ کے اپ گریڈیشن کا مسئلہ حل کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے منصفانہ اقدام قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :