سینیٹ فورم پالیسی اینڈ ریسرچ کا اجلاس ، ٹیکس اصلاحات پر سول سوسائٹی کی مفصل بریفنگ

ٹیکسوں کے نظام کی بہتری اور بجٹ تجاویز کیلئے پارلیمنٹ کامزید موثر کردارہونا چاہئے،ٹیکسوں کی ادائیگیوں کے دائرہ کارکو بھی بڑھایاجائے،نیئر بخاری

جمعہ 13 مئی 2016 20:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) سینیٹ فورم پالیسی اینڈ ریسرچ کا اجلاس ادارہ برائے پارلیمانی خدمات میں فورم کے چیئرمین سید نیئرحسین بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ٹیکس اصلاحات پر سول سوسائٹی کی تنظیم رفتار سے مفصل بریفنگ لی گئی ۔اجلاس میں سینیٹرز سردار محسن خان لغاری،ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی،سعود مجید،افراسیاب خٹک،روزینہ عالم خان،وسیم سجاد،ہارون اختر کے علاوہ رفتار کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان شاہ اور رفتار کی ٹیم نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سید نیئر حسین بخاری نے رفتار کی ٹیکس اصلاحات کے بارے میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں کے نظام کی بہتری اور بجٹ تجاویز کیلئے پارلیمنٹ کامزید موثر کردارہونا چاہئے اور ٹیکسوں کی ادائیگیوں کے دائرہ کارکو بھی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔رفتار کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی شرح بہت کم ہے جس کی وجہ سے معیشت متاثر ہو رہی ہے ۔معیشت کی بہتری کیلئے ٹیکس اصلاحات ضروری ہیں اور اگاہ کیا کہ پاکستان میں کل ٹیکس دہندگان کی تعداد پانچ لاکھ چونتیس ہزار ہے ممبران فورم کی رائے تھی کہ ان ڈائریکٹ ٹیکس کا نظام غریب عوام کے ساتھ نا انصافی ہے ۔اور اس نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔