کراچی کچرا کنڈی بن گیا، کوئی صفائی پر تیار نہیں، زبانی دعوے جاری

جمعہ 13 مئی 2016 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) کراچی میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی جاری ہے، شہر کچرا کنڈی بن گیا ہے، عوام کی ترجمانی کے دعوے تو سب کرتے ہیں لیکن کچرا اٹھانے کو کوئی تیار نہیں ہے،حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے کو میوزیکل چیئر کا کھیل بنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عروس البلاد کہلائے جانے والے شہر قائد میں کبھی روزانہ سڑکیں دھلا کرتی تھیں، حکومت غافل رہتی تو شہری یہ کام خود کیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن آج شہر کی صورت حال ماضی سے یکسر مختلف ہو گئی ہے اور شہر کی شاہراہیں، گلی محلے کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ شہر کے کسی بھی ضلع میں صفائی کی صورت حال تسلی بخش نہیں ہے۔ ہر گلی، محلہ کچرے سے بھرا ہوا ہے۔ عوامی خدمت کی دعویدار سیاسی جماعتیں ہوں یا حکومت ہر کوئی شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے غافل ہی نظر آتا ہے۔ حکومت نے شہر کو لاوارث بنانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ ایک سال تین ماہ میں 8 ایڈمنسٹریٹر تبدیل کئے گئے لیکن مسائل حل نہیں ہوسکے ہیں۔حکومت اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ شہریوں نے بھی غیر ذمہ داری کی انتہا کر رکھی ہے جس کو جہاں جگہ ملتی ہے کچرا پھینک کر صفائی کے لئے انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرا دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :