صوبے میں بڑ ے بڑے تفریحی پارکوں کاقیام موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں،عنایت اللہ وزیر بلدیات کے پی کے
جمعہ 13 مئی 2016 19:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء)خیبرپختونخوا کے سینر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے ہری پور میں 50 کنال اراضی پرمشتمل ایک تفریحی پارک پاک لینڈ کاافتتاح کیاجس میں عالمی معیار کے تمام تفریحی سہولیات دستیاب ہیں ۔افتتاح کے موقع پر ضلع ناظم ہری پور،تحصیل ناظم ہر ی پور،نائب امیرجماعت اسلامی نورالحق ،امیرجماعت اسلامی ہری پورغزن اقبال ،پارک کے مالک وڈسٹرکٹ کونسلرسید تیمور عادل شاہ ،عمائدین علاقہ اور ضلعی افسران کے علاوہ عوام کی کثیر تعدادموجودتھی۔
سینئر وزیر نے کہا کہ ہری پورمیں بڑے اورجدیدتفریحی پارک کاقیام لائق تحسین ہے جس سے علاقے کے لوگوں کو بہترین تفریحی سہولیات میسرہیں اور علاقے کے لوگ پارک کے سہولیات سے لطف اندوزہوں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تفریحی پارکوں اوراس قسم کے دوسرے مثبت سرگرمیوں کی بھرپورسرپرستی کریں اوراس کو مزید بہتربنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں ۔
عنایت اللہ نے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ کابینہ کے سینئر وزیر کی حیثیت سے آنے والے بجٹ میں ٹوپی سے غازی اور غازی سے براہ راست ہر ی پور تک روڈ شامل کیا جائے گا جس کے نتیجے میں فاصلے کم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں کے دوران ہریپور شہرمیں میونسپل روڈکی تعمیر اورمرمت پر 15 کروڑ روپے محکمہ بلدیات نے خرچ کیے جبکہ آئندہ دو سالوں میں بجٹ میں ہریپورکوخوبصورت اورہزارہ کے ماتھے کاجومر بنانے کے لئے مختلف پراجیکٹس شامل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہریپورسے وہ دلی لگاوٴ رکھتا ہے اوراسے وہ اپنا ہی شہرتصورکرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکی اداروں کے سروے کے مطابق پاکستان آئندہ چند سالوں کے اندر اندر دنیا کی طاقتورترین اوربڑے ممالک کے صف میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتاہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان انسانی او رمعدنی وسائل سے مالامال ہے لیکن ان وسائل کو مسخر کرنے کی ضرورت ہے اوراس کام کے لئے ہمیں اہل اوردیانت دار قیادت کی ضرورت ہے جوکہ صرف جماعت اسلامی ہی فراہم کرسکتاہے ۔مزید قومی خبریں
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
-
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا نے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
-
ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینیجمنٹ سسٹم کا آغاز ہو گیا
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.