عا لمی ادارہ صحت نے ایکو پنکچر طریقہ علاج کو 142 بیماریوں کیلئے مو ثر قرار دیدیا، ڈاکٹر محمد محسن

جمعہ 13 مئی 2016 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے ایکو پنکچر طریقہ علاج کو 142 بیماریوں کیلئے مو ثر قرار دیتے ہو ئے تما م ممبر ممالک کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے صحت پروگرام میں ایکو پنکچر طریقہ علاج کو شامل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ایکو پنکچر طریقہ علاج سے استفادہ کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل ایکو پنکچر ایسو سی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد محسن، ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر محمد عامر، ڈاکٹر محمد رمضان ہاشمی، ڈاکٹر شبیر عنائیت، ڈاکٹر حفیظ چوہان، ڈاکٹر محمد افضل میو، ڈاکٹر وسیم انور، ڈاکٹر ایم ایس بابر، ڈاکٹر محمد ابو بکر، ڈاکٹر محمد شفیق اور ڈاکٹر صومیہ داود نے ایکو پنکچر ہاوس جوہر ٹاون لاہور میں میڈیکل ایکو پنکچر ایسو سی ایشن پاکستان کے ماہانہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت ایکو پنکچر کے طریقہ علاج کی ترویج و ترقی اور فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کرے۔ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایکو پنکچرسٹ ڈاکٹر ز تعینات کئے جائیں اور ایکو پنکچر کی تعلیم و تربیت کیلئے خصوصی فنڈز مہیا کرے تا کہ ایکو پنکچر کو عالمی معیار کے مطابق متعارف کروایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکو پنکچر کے تحت جلدی امراض، سورائسس، لقوہ ، فالج، شیاٹیکا، جوڑوں کے درد،بانجھ پن اور مہلک بیماریوں کا علاج کامیابی سے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :