وزیر اعلی پنجاب کا رمضان کے لئے 5 ارب روپے کا پیکج اپنوں کو نوازنے کیلئے ہے،عابد حسین صدیقی

جمعہ 13 مئی 2016 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کا ماہ رمضان کے لئے پانچ ارب روپے کا پیکج اپنوں کو نوازنے کیلئے ہے عام آدمی کو اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

حکمران عوام کے فراڈ کر رہے ہیں یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان سے قبل پنجاب میں مہنگائی کا طوفان حکومت پنجاب کی ناکامی کا نتیجہ ہے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے اب عوام کے لئے دال روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے عوام کی مشکلات میں اضافہ کے ذمہ دار حکمران ہے،انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کے اٹھنے والا طوفان عید کے قریب سونامی بنتا نظر آرہا ہے منافع خوروں نے مہنگائی کے طوفان میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

شہروں میں کہیں بھی خالص دودھ نہیں ملتا۔ یوں لگتا ہے کہ حکومتی ادارے خود ملاوٹ کرنیوالوں کی سرپرستی کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ منافع خوروں ملاوٹ کرنیوالوں اور انکے سرپرستوں کیخلاف سخت اقدام کرنے میں بُری طرح ناکام نظر آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :