لالہ موسیٰ ،12 سالہ بچے کو بے دردی سے ٹوکوں کے وار کر کے قتل کردیا گیا، لاش قبر ستان میں پھینک دی گئی

جمعہ 13 مئی 2016 19:28

لالہ موسیٰ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) 12سالہ ذیشان علی کو بے دردی سے ٹوکوں کے وار کر کے قتل کردیا گیا، لاش کو قبر ستان میں پھینک دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق 12سالہ ذیشان علی شام کو گھر نہ پہنچا والدین اپنے طور پر تلاش کر تے رہے مگر بچہ نہ ملا صبح کے وقت نوگزہ قبرستان جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ کے اندر رہ گیر نے لاش پڑی دیکھی اس نے ایدھی کو اطلاع کر دی جس پر ایدھی نے پولیس کو ساتھ لے کر قبرستان پہنچے جہاں پر 12سالہ بچے کی لاش تھی جس کے سر پر ٹوکے کے وار کیے گئے جس سے بچے کا دماغ علیحدہ پڑا تھا اور ٹوکہ بھی قریب ہی پڑا تھا ۔

جب ایدھی والوں نے علان کر واے تو اسلام پورہ محلہ کا ذیشان کا والداحسانلله جب قبرستان پہنچا تو اس نے اپنے بچے کو پہچان لیا میرا ہی بچہ ہے جو کل سے لا پتہ تھا پو لیس نے اپنی تعویل میں لے کر پاسٹ ماڈم کے لیے تھپلے ہسپتال کھاریاں بھیج دیا اور تفتیس شروع کر دی علا قہ میں خوف خراس پھیلا گیا یاد رہے کہ اس سے قبل چند دن پہلے جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی جسے پولیس ابھی تک ٹریس نہ کر سکی یہ پولیس کے لیے سوالیہ نشان ہے۔پولیس کے خلاف عوام کا سخت رد عمل اور احتجاج کیا

متعلقہ عنوان :