سول ہسپتال جمرود میں پولیو آگاہی پروگرام، دو لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے

جمعہ 13 مئی 2016 19:20

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) سول ہسپتال جمرود میں پولیو اگاہی پروگرام، دو لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے، انتظامیہ سیکورٹی فراہم کریگی، علاقے کو پولیو سے پاک کرکے اپنے بچوں کو معذور ہونے سے بچائینگے۔اے پی اے جمرود سیف الاسلام جمرود سول ہسپتال میں پولیو اگاہی پروگرام منعقد ہوا جس میں اے پی اے جمرود سیف الاسلام ، ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز ، ڈاکٹر شیر خان، لنڈی کوتل اور تحصیل باڑہ کے پولیٹکل تحصیلدار ان سمیت ملکان و مشران اور پولیو ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز نے کہا کہ خیبرایجنسی میں بہتر کارکردگی کی بناء پر 2016میں پولیو کے نئے کیسز رجسٹر نہیں ہوئے ہیں ۔ اگلا پولیو مہم 16مئی سے شروع ہوگا اور ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران خیبرایجنسی میں پانچ سال سے کم 231301بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے 744ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ۔ پروگرام میں ملک اسماعیل نے پولیو حکام پر زور دیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ پولیو سے ہر قسم کی کوتاہی کو جڑ سے ختم کیا جائے چاہے وہ کوتاہی ورکروں میں ہو یا ادویات میں ہو جبکہ ایجنسی سرجن کو بھرتیوں کیلئے بااختیار کیا جائے ۔

پروگرام کے اخر میں اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ جمرود سیف الاسلام نے کہا کہ خیبرایجنسی سے ہر صورت پولیو کو ختم کرکے دم لینگے۔ پولیو کے خاتمے کیلئے نہ صرف ہیلتھ ورکر بلکہ علاقے کے ملکان و مشران سمیت رضاکار بھی اپنا کردار ادا کرے تاکہ ہمارا نسل معذوری سے بچ سکے۔انھوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ہر ممکنہ تعاون کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :